پر چھائیاں ۔
آسمان ہلکا نیلا اور ایکا دکا ستارے چمک رہے تھے ۔ پارک میں سیڑیوں پر بیٹھے بیٹھے اوپر دیکھا اور پھر دھیرے سے بولی ۔
"جیسے نیلی ساری پر ستارے ٹنکے ہوں "
"میں لا یا تو تھا تمہارے لئے ،نیلی ساری ۔تم نے پہنی ہی نہیں ۔
"کیونکہ میں آسمان نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"کچھ دور کھلتے بچوں پر نظر جماتے ہوئے خود کلامی کی ۔۔۔میں تو زمین ہوں
پورے چھے سال کے بعد یہ اسے چھوڑ کر پھر سے میرے پاس آگئے دوبارہ ۔۔کہیں نہ جانے کے لیئے ۔۔۔مگر رات جب میں بستر پر گئی تو وہ مجھے برا بر لیٹی ہوئی صاف دکھائی دی ۔۔۔اسنے سرخ نائیٹی پہنی ہوئی تھی اسکے سنہرے بال کھلے ہوئے تھے ۔اسنے مجھے شرارت سے مسکرا کر دیکھا اور ایک جھٹکے سے انکے سینے میں منھ چھپا لیا ۔۔میں ہونق دیکھتی رہ گئی ۔۔۔دل زور سے دھڑک رہا تھا بدن پسینے میں تر ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں شرمندہ سی برا بر والے کمرے میں چلی آئی ایک بار انھوں نے پلٹ کر میری جانب دیکھا ۔۔ہاتھ بھی بڑھا یا تھا مگر ۔۔بس یہ تو حد ہوگئی ۔
دوسرے کمرے میں آکر میں بستر کے ایک سائیڈ پر اوندھی گری ۔۔پھر سر اٹھا کر دیکھا ۔۔وہ سویا ہوا تھا ۔۔

آہستہ سے سیدھی ہوکر سونے لیٹ گئی
کہ کہیں اسکی نیند نہ ٹوٹ جائے ۔سارے دن نہ جانے کہاں کہاں مارا پھر تا ہے اب آکر
سکون سے سویا ہے ۔۔تو نیند تو نہ خراب کروں ۔مگر اسکے پاس ہونے سے دل میں سکون اتر
آیا ۔آنسو بھی رکُ گئے اور نیند بھی آگئی ۔
۔صبح دیکھا تو وہ چائے پی رہے تھے ۔
مجھے اٹھنے میں دیر جو ہوگئی اسی نے بنا کر دی ہوگی ۔۔اپنے کمرے میں جھا نکا آئینے کے سامنے بال بنا تی نظر آئی ۔۔سنہرے بالوں کی کچھ بھیگی سی لٹیں آہستہ آہستہ انگلیوں سے سلجھا رہی تھی ۔ کچھ گنگنا بھی رہی تھی
۔مجھے دیکھ کر مسکرائی کنگھا ہاتھ سے رکھ دیا اور میں دروازے سے ہٹ کر کچن میں آگئی ۔اپنے لیئے چائے بنائی ۔گھونٹ گھونٹ پیتی رہی ۔۔یہ اپنی ضروریات سے فارغ ہوکر باہر نکل گئے میں گھر کی چھت پر آکرنیچے سڑک پر آتی جاتی گاڑیوں کو دیکھتی رہی ۔دھوپ تیز ہورہی تھی اور نیچے اترنے کا اسکا سامنا کرنے کا دل نہیں چاہ رہا تھا ۔ایک عجیب سی الجھن اور بے چینی تھی ۔۔مگر نیچے آنا پڑا کئی کام ادھورے پڑے تھے ۔۔کہیں نظر نہیں آئی ۔۔تو سکون کا سانس لیکر کاموں میں لگ گئی ۔
اب دن اسی طرح کٹنے لگے تھے رات کے کھانے کے بعد جب یہ کمرے میں جاتے تو مجھے آواز دیتے میں اندر جھانکتی تو وہ بستر کی ہر سلوٹ مین دکھائی دیتی ۔
پھر دھیرے دھیرے میرا ملال کم ہونے لگا تھا یا یہ کہ میں نے خود حالات سے سمجھوتہ کر لیا تھا ۔۔
ایک دن میرے سر میں شدید درد تھا وہ دھیرے سے آکر پاس بیٹھ گئی اسنے میرے سر پر ہاتھ رکھنا چاہا تو میں نے جھٹک دیا ۔وہ ایکدم باہر نکل گئی ۔۔مگر اس دن کے بعد میں اپنے رویئے پر شرمندہ ہوئی اور جب چائے بناتے ہوئے گرم پانی ہاتھ پر چھلک گیا اور اس نے گھبرا کر ایک دم اپنے ٹھنڈے یخ ہاتھ میرے ہاتھ پر رکھے تو میں نہ جھٹک سکی ۔
اسکے ہاتھوں کی ٹھنڈک میں پہلے بھی محسوس کر چکی تھی۔
جب پہلی بار میں اسکے شہر گئی تھی سوچا تھا انکو سمجھا کر گھر لے آؤں گی ۔نوکر ی رہے یا نہ رہے ۔میں آفس میں ان سے ملنے گئی تو کچھ دیر بعد یہ کسی کام سے آئی ۔۔۔سکریٹری تھی نا ۔۔۔کام تو رہتے ہی تھے ۔۔آگے بڑھ کر ہاتھ بڑھا کر بولی
میں نتاشا ۔۔
میں نے اسکا ہاتھ تھام کر کہا
میں مسز خان ۔۔۔
تب اسکے ہاتھ اتنےہی برف سے ٹھنڈے تھے ،یا شاید میری بات سنکر ہوگئے تھے ۔شاید اسنے سوچا ہو کہ میں جان کر اسے اپنی حیثیت کا احساس دلا رہی ہوں ۔
وہ جوان تھی ،خوب صورت تھی ،کم عمر تھی ۔۔مجھے سے تو بہت چھوٹی تھی ،مگر ہمارے بیچ ایک ڈر تھا ۔۔مجھے انکو کھونے کا ،اسکو میری حیثیت کا ۔۔
مگر اب میرے ڈر ختم ہورہے تھے ۔وہ دھیرے دھیرے سہیلی بن گئی تھی ۔دن بھر اکیلے گھر میں وہ میرے ساتھ ہوتی اور شام آتے آتے انکے ساتھ ہوجاتی ۔

آخر کار انھوں نے مجھے بلا نا بھی چھوڑ دیا ۔۔شاید ایک احساس جرم تھا ۔۔۔یا انکو بھی میری ضرورت نہ تھی ۔۔۔
شام ایک ملال لیکر آتی اور میں دوسرے کمرے میں جاکر لیٹتی جہاں وہ پہلے سے ہی سویا ہوا ہوتا ۔۔بے خبر اسکے گورے خوبصورت ماتھے پر بال بکھرے ہوتے سوتے ہوئے بچوں جیسے مسکان بکھری رہتی اسکے چہرے پر ۔۔۔اور اسکی نیند کے خیال سے مین آہستگی سے ایک سائیڈ لیٹی جاگتی رہتی پھر کب آنکھ لگ جاتی پتہ ہی نہ چلتا ۔۔اسکے پاس ایک سکون کا احساس بھی رہا کہ کوئی تو ہے جو میرا ہے ۔۔بالکل میرا ۔۔میرا اپنا ،میری جوان ہوتی ہوئی اولاد ،میرا لاڈلا بیٹا ۔
تیس برس پہلے جب
جب گھر چھوڑا تھا تب کہاں سوچا تھا کہ کبھی ایسا بھی ہوسکتا ہے ۔مگر چیزیں بدلتی رہتی ہیں دن رات ،موسم ، شکلیں ۔۔اور کچھ لوگوں کی محبتّیں بھی ۔۔کیا کر سکتے ہیں ۔کبھی کبھی اپنوں کو چھوڑ آنے کا دکھ ستا تا ۔تو اپنے اپ کو سمجھا لیتی تھی ۔۔مگر ان چھ سالوں میں نہیں سمجھا پاتی تھی ۔۔دل کو ہر لمحہ ملال رہتا کہ غلطی ہے ،اور غلطیوں کا خمیازہ تو بھگتنا پڑتا ہے ۔۔۔پھر سوچتی اور لوگ بھی تو ہوتے ہیں جو محبتوں کے اسیر ہوتے ہیں ۔۔۔اور ساری عمر رہتے ہیں ۔۔تو پھر میں ہی کیوں ۔۔؟
کوئی جواب نہ ملتا ۔
مگر اس دن عجیب بات ہوئی ۔۔۔یہ دوسرے کمرے میں آئے اور ہاتھ پکڑ کر مجھے میرے روم میں لے گئے۔بستر پر بیٹھے اور مجھ سے پوچھنے لگے ۔
" اب کیا چا ہتی ہو ؟ آگیا ہوں نا میں پھر کیوں چھپتی پھر رہی ہو ۔۔کیوں گم سم رہتی ہو ۔۔کیسی حالت بنا لی ہے اپنی شکل دیکھی ہے ؟ کس بات کا سوگ ہے ؟ اگر مین اتنا ہی برا ہوں تو چلا جاتا ہوں کہیں "
تب میں نے دیکھا بستر پر کوئی شکن نہیں تھی جیسی شکنوں سے پاک چادر میں نے بچھائی تھی ویسے ہی تھی تکیہ بھی قرینے سے رکھے تھے ۔۔وہ مجھے ادھر ادھر دیکھتا پاکر پھر بولے
"کیا ڈھونڈتی رہتی ہو ۔۔۔کیا چاہیئے بولو مجھ سے ۔مجھے آئے ہوئے آج ایک برس ہونے کو آیا اور تم ہو کہ ۔"
:وہ ۔۔۔وہ ۔۔۔۔"میرے منھ سے ٹوٹ ٹوٹ کر نکلا
"کون ۔۔؟ کسکی بات کر رہی ہو ۔۔۔؟ اسکی شادی ہوگئی وہ اپنے گھر میں خوش ہے آئیندہ کبھی اسکی بات مت کرنا ۔۔۔سمجھیں کبھی نہیں ۔۔" وہ میرا ہاتھ چھوڑ کر الگ کھڑے ہوگئے ۔
میں ایک دم زور زور سے روتے ہوئے ان سے لپٹ گئی ۔۔
"کیا ہوگیا کچھ تو بتاؤ ۔۔"وہ پریشان سے میرا سر سہلا رہے تھے ۔
"سارم ۔۔۔آج ہمارا بیٹا زندہ ہوتا تو 24 برس کا ہوگیا ہوتا ۔۔۔ہائے ہم کتنے اکیلے ہیں " ۔
اب ہم دونوں سسک رہے تھے اور گھر مین ہم دونوں کے سوا کوئی نہ تھا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment